پارلیمانی پارٹی کےبعدپی ٹی آئی خواتین ونگ میں بھی اختلافات

Jun 27, 2024 | 21:12 PM

ایک نیوز:پارلیمانی پارٹی کےبعدتحریک انصاف خواتین ونگ میں بھی اختلافات کھل کرسامنےآگئے۔
تفصیلات کےمطابق عدت نکاح کیس میں سزامعطلی کی اپیلوں پر ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نےکیس کامحفوظ فیصلہ سنایاجس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی سزابرقراررکھی۔

کیس کےفیصلےکےخلاف تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی صدرکنول شوزب اپنےساتھ خواتین کولےکرآئی جس پرکارکن خاتون نےکنول شوزب کی خوب کلاس لی ۔
خاتون ورکرنےصدروویمن ونگ سےسوال کیاکہ تم اپنےساتھ کارکنان کم کیوں لائی ہو۔آپ صدر ہوکر اپنے ساتھ کم خواتین کیوں لائی؟ کارکن  کنول شوذب پر برہم ہوگئی۔
خاتون ورکرنےوویمن ونگ کی صدرکنول شوزب کوطعنہ دیتے ہوئےکہاکہ مجھے دیکھے میں کتنے لوگ لائی ہوں۔ تم صدر ہو کر مجھ سے مقابلہ کرتی ہو۔ خاتون کارکن نے کنول شوذب پربرہمی کااظہارکیا۔

مزیدخبریں