ایک نیوز:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کےزیراہتمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےدوسرےسیمی فائنل میں بھارت نےدفاعی چیمپئن انگلینڈکو68رنزسےشکست دےکر فائنل میں جگہ بنالی۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمقابلےامریکاکےبعداب ویسٹ انڈیزمیں جاری ہیں، میگاایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سےگروپ میچزسےہی باہرہوگئی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنےاختتام کی طرف گامزن ہے، میگاایونٹ کادوسراسیمی فائنل گیانامیں انگلینڈاوربھارت کےدرمیان کھیلا گیا،جس میں انگلش ٹیم نےٹاس جیت کرپہلےبھارت کوبیٹنگ کی دعوت دی۔دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلدکپ2024کےدوسرےسیمی فائنل میں بھارت نےدفاعی چیمپئن انگلینڈکوجیت کےلئے172رنزکاہدف دیا،بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 171 رنز بنائے بھارتی کپتان روہت شرما 57،سوریا کمار یادیو 47 اور ہارڈک پانڈیا 23 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔انگلینڈ کے کرس جورڈن نے تین جبکہ ٹوپلی،آرچر،سیم کیرن اورعادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دفاعی چیمپئن انگلینڈ بھارتی سپن باولنگ کے جال میں پھنس گیا ۔بھارتی باولرز کے سامنے انگلش بیٹرز خزاں میں پتوں کی طرح جھڑ کر پویلین لوٹتے رہے بھارت دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو68رنز سے ہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ انگلینڈ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 17ویں اوورز میں 103 پر ڈھیر ہوگیا، انگلینڈ کے ہیری بروک25 ، کپتان جوز بٹلر 23 اور آرچر 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔بھارت کے اکشر پٹیل اور کلدیپ یادیو نے تین جبکہ جیسپریت بھمرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 29 جون کو بارباڈوس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائیگا۔
واضح رہےکہ ایونٹ کےپہلےسیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اورافغانستان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں،دونوں ٹیمیں میگاایونٹ کےسیمی فائنل میں پہلی بارپہنچی تھیں۔جس میں جنوبی افریقہ نےباآسانی افغانستان کوشکست دےکرفائنل میں جگہ بنالی۔