ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، وہاب ریاض نے رپورٹ پی سی بی بھجوا دی

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، وہاب ریاض نے رپورٹ پی سی بی بھجوا دی
کیپشن: Poor performance in World Cup, Wahab Riaz sent report to PCB

ایک نیوز: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی  پر سنئیر منیجر وہاب ریاض نے اپنی رپورٹ پی سی بی میں جمع کرا دی۔

  وہاب ریاض نے اپنی رپورٹ میں ناقص کارکردگی کا ملبہ کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر ڈال دیا، قومی کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم نہیں کیا۔

 ذرائع  کے مطابق  سینئر منیجر نے  رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں ایک ہو کر نہیں کھیلی، وہاب ریاض نے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اپنے مشورے پی سی بی کو  دیدیئے۔