بلدیاتی انتخابات کےانعقادکیلئےتیارہیں،چیف الیکشن کمیشن

Jun 27, 2024 | 19:58 PM

ایک نیوز:چیف الیکشن کمیشن سکندرسلطان راجہ نےکہاہےکہ اسلام آباداورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلئے تیارہیں۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملےپرچیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت میں الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور سیکرٹری بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کاکہناتھاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی وقانونی ذمہ داری ہے ،ملک کے تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات ہو چکے ،پنجاب اور دارالحکومت اسلام آباد میں بعض قانونی پیچدگیوں کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار ہیں۔ کمیشن اسلام آباد اور صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
سکندرسلطان راجہ کامزیدکہناتھاکہ صوبہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کا کام پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے ،اسلام آباد میں 7ویں قومی یونین کونسلز اور وارڈز کی حد بندی کا کام 23 جولائی تک مکمل ہو جائے گا ،صوبہ پنجاب اور اسلام آباد میں تمام تر آئینی وقانونی تقاضوں کو جلد از جلد پورا کیا جائے ۔
اجلاس میں بریفنگ دیتےہوئےوزارت داخلہ نےبتایاکہ اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کی سمری وزیر اعظم کے دفتر بھجوائی جا چکی ، پنجاب لوگل گورنمنٹ قانون میں ترامیم چند دنوں تک صوبائی کابینہ کو پیش کر دی جائیں گی ۔

مزیدخبریں