کراچی:محکمہ موسمیات کی بارشوں بارےبڑی پیشگوئی

کراچی:محکمہ موسمیات کی بارشوں بارےبڑی پیشگوئی
کیپشن: Karachi: Department of Meteorology has made a big prediction about the rains

ایک نیوز:کراچی میں محکمہ موسمیات کی بارشوں کےبارےبڑی پیشگوئی،بلدیہ عظمیٰ نےشہرمیں رین ایمرجنسی نافذکردی۔
تفصیلات کےمطابق کے ایم سی انتظامیہ نے بارشوں سے نمٹنے کے لیے نئی مشینری بھی منگوا لی۔نئی مشینری میں باب کٹ، سیکشن پمپس اور دیگر مشینری شامل ہے۔
نئی مشینری کے ایم سی کے محکمہ سٹی وارڈن ہیڈ کوارٹرز میں لائی جا چکی ہے، ڈپٹی میئر کراچی نے متوقع بارشوں تک ڈیوٹی پر تعینات تمام عملےکی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

 ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کاکہناہےکہ شہر کے مختلف انڈر پاسز اور شاہراہوں پر واٹر کارپوریشن کو مشینری نصب کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کو بھی ضروری اقدامات کرنے کے احکامات دیے ہیں ، پیپلزپارٹی کے ٹاؤن چیئرمین بارشوں میں عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے ،اس وقت صورتحال کنٹرول میں ہے شہر کے کسی مقام پر بارش کا پانی نہیں کھڑا ۔