ایک نیوز: حکومت کا یکم جولائی سے پنشن اصلاحات متعارف کروانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے پنشن اصلاحات کا سخت دباؤ ہے ، پنشن اصلاحات کی وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پنشن اخراجات کا اندازہ 1014 ارب روپے لگایا گیا ہے، اصلاحات کے تحت سرکاری ملازمین کو پنشن آخری تنخواہ کی بنیاد پر نہیں ملے گی، سرکاری ملازمین کو آخری دو سالوں کی تنخواہ کے اوسط 70 فیصد کے برابر پنشن دی جائے گی۔
ملازمین 25 سال کی ملازمت کے بعد پنشن لے سکیں گے ،جو ملازمین 25 سال کے بعد ملازمت جاری رکھیں گے انکی پنشن میں3فیصد سالانہ کٹوتی کی تجویز ہے،آئندہ سے پنشن میں اضافہ ابتدائی طے شدہ پنشن کی بنیاد پر ہو گا،پنشنر کے وفات پا جانے پر بیوہ کو پنشن 10 سال کیلئے ملے گی۔
پنشن میں اضافہ گزشتہ دو سالوں میں مہنگائی کے اوسط 80 فیصد کے برابر کیا جائے گا ، ریٹائرڈ ملازم دوبارہ ملازمت پر یا تنخواہ یا پنشن وصول کر سکے گا،ایک سے زیادہ سرکاری اداروں سے پنشن لینے کی پابندی ہو گی ۔
حکومت کیجانب سے پنشن لینے والے افراد کیلئےبرُی خبر
Jun 27, 2024 | 19:38 PM