پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان
کیپشن: The possibility of an increase in the prices of petroleum products

ایک نیوز: یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا امکان ہے۔
 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی ہے،سیکرٹری پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن خواجہ عاطف کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے پٹرول پمپس پر چار روز سے ایک بھی آئل ٹینکر نہیں پہنچا ۔
 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایڈوانس کروڑوں روپے جمع کرانے کے باوجود تیل نہیں دیا جارہا، پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہ ملنے سے تیل کا بحران پیدا ہو جائے گا ، لاہور کے اکثر پٹرول پمپس پر کل تک کا تیل موجود ہے، کل تک سپلائی نہیں آئی تو پھر لاہور سمیت پنجاب بھر کے پٹرول پمپس بند ہو جائیں گے۔
آئل مارکیٹنگ ایسوسی کے چئیرمین طارق وزیر نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول سے بھرے ہوئے آئل ٹینکر خالی کرا لیے، پٹرول کی سپلائی ہم نے نہیں آئل ریفائنری نے روک رکھی ہے ۔
پٹرول مصنوعات کی بروقت سپلائی کو یقینی بنانے کےلیےاوگرا کو خط لکھا ہے،آئل ریفائنری تیل نہیں دے رہی تو آئل کمپنیاں کہاں سے ڈیلر ز کو تیل دیں۔