ایک نیوز: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 482 وارداتیں رپورٹ ہوئی۔پولیس چوروں اورڈاکوؤں کےسامنےبےبس ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق شہرمیں کرائم میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے،شہری ڈاکوؤں اورچوروں کےہاتھوں لٹتےہیں مگرپولیس بےبس دکھائی دیتی ہے۔
پولیس کےمطابق چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 24گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرالیا،ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 39افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ، ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کرشہریوں سے48 شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ۔
پولیس کےمطابق ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر5شہریوں سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی،54موٹرسائیکلیں چوری،ایک کار چوری،4 دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی 307ورداتیں رپورٹ ہوئی،ناجائز اسلحہ کے20منشیات کے31مقدمات درج کیے گئے۔آپریشن انویسٹی گیشن ونگ کی پولیس نے مشترکہ کارروائیوں میں 121شتہاری اور 122عدالتی مفرور بھی دھر لیے۔