معذرت خواہ ہوں لاہور میں ہونے کے باوجود مل نہیں سکی:میرا

Jun 27, 2024 | 18:58 PM

ایک نیوز: اداکارہ میرا نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب سے کہیں نا کہیں ملاقات ہوتی رہتی ہے لیکن پریس کلب آنا اچھا لگتا ہے اور اس کو بہت مس کر رہی تھی ،میں یہاں ہوں لاہور میں، میں معذرت خواہ ہوں کہ مل نہیں سکی۔
میرا کا کہنا تھا کہ مجھے بلاوے آئے ،انویٹیشن آئے میں نہیں آ سکی،یہ سلسلہ جاری رہے گا اب مجھ سے جو بھی رابطہ کرنا چاہے ، میری شوٹنگ پنجاب میں شروع ہونگی ،میں چاہتی ہوں کہ لاہور اور پنجاب میں مزید اچھا کام کیا جائے،میں آپ سب سے ملنا چاہ رہی تھی لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ آپ مجھ سے نہیں ملنا چاہ رہے تھے ۔
اداکارہ نے کہا کہ میرا بازو بھی فریکچر ہو گیا تھا ، اب بہتر ہوں، پرویز کلیم صاحب کے لکھے پراجیکٹ امراو جان شروع ہو رہا ہے ،یکم جولائی سے اس کا کیمرہ اوپن ہو رہا ہے ،مائی ڈئیر ہسبنڈ ایک پراجیکٹ آئے گا جو کہ خلیل الرحمٰن قمر لکھ رہے ہیں۔
 میری شادی آپ سب نے ہی کروانی ہے ، میرا کی ہنستے ہوئے صحافیوں سے گزارش ،ہر مہینے یہاں آپ سے ملاقات ہو گی ،پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے بھی کرونگی ۔

مزیدخبریں