ایک نیوز :آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے ۔
موٹر ٹرانسپورٹ ونگ میں 5ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر پروموٹ کر دیا گیا ، ترقی پانے والوں میں مرزا خان ، افتخار حسین ، عالمگیر ، عباس رضا اور خالد محمود شامل ہیں ۔
ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب، ندا عمر چٹھہ اور ڈی ایس پی خالد سعید نے پرموشن بیجز لگائے ، ایس ایس پی ایم ٹی ندا عمر چٹھہ نے سب انسپکٹر منظور احمد اور ناصر علی کو ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا ۔
تقریب میں ترقی پانے والے اور ریٹائرڈ ہونے والے افسران و اہلکاروں کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔

کیپشن: The process of departmental promotions continues in Punjab Police