کاروبارکے اختتام پرڈالرکی قدر میں کمی

کاروبارکے اختتام پرڈالرکی قدر میں کمی
کیپشن: Depreciation of the dollar at the close of business

ایک نیوز:اوپن مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پرمیں ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.18 روپے پر بند ہوا ۔    
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 252 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 78 ہزار 528 پوائنٹس پر بند ہوئے۔
مارکیٹ میں پورا دن 9 ارب روپے مالیت کے 27 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، مارکیٹ میں 209 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 150 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

آج صبح کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی تھی،360 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 635 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خیال  رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 335 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 78 ہزار 275 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔