ایک نیوز:جیلوں میں کیمروں ،جیمرز،سکینرز، سیکیورٹی آلات کی ریپئرنگ اینڈ مینٹیننس کیلئے 3سالہ کنٹریکٹ دے دیاگیا۔
جیل حکام کے مطابق جیلوں میں کیمروں ،جیمرز،سکینرز، سیکیورٹی آلات کی ریپئرنگ اینڈ مینٹیننس کیلئے 3سالہ کنٹریکٹ دے دیاگیاہے۔این آر ٹی سی تمام جیلوں میں غیرفعال سیکیورٹی آلات کو2ماہ میں فعال کرےگا،ایسے آلات جن کاسامان غیرممالک سے آناہے وہ 4 سے6ماہ کے دوران فعال کئے جائیں گے۔
جیل حکام کا بتانا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی 27جیلوں میں 20سے30فیصد کیمرےغیرفعال ہیں،سیکنرز۔جیمرز۔ سیکیورٹی آلات کوفعال کرنےکےلئے کنٹریکٹ جاری کیا گیاہے،گزشتہ کنٹریکٹ کے50کروڑ20لاکھ متعلقہ کمپنی کوجاری کردیئےگئے ہیں۔ نئے کنٹریکٹ سےجیلوں میں سیکیورٹی آلات اورکیمروں کےفعال ہونے سے مانیٹرنگ کا نظام بہتر ہوگا۔