پنجاب سیف سٹیز ،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے اعداد و شمار جاری

پنجاب سیف سٹیز ،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے اعداد و شمار جاری
کیپشن: Data of Punjab Safe Cities, Virtual Women Police Station continues

ایک نیوز: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے اعداد و شمار جاری کر دئیے، 2 ماہ میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے خواتین کی 31 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔
 4 ہزار 85 کیسز میں تفتیش کا عمل جاری ہے،4ہزار63کیسز کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا، خواتین کی شکایت پر2ہزار 52 کیسز کی ایف آئی آرز درج کروائی گئیں ،گھریلو جھگڑے ،بچوں سے زیادتی ،ہراسمنٹ کی ایف آئی آرز درج کروائی گئیں ۔
 ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق خواتین سے زیادتی ،اقدام قتل،تیزاب گردی ودیگر وجوہات کی ایف آئی آر درج کروائیں گئیں ،کل کیسز میں سے 20 ہزار 808 کیسز کو فریقین کے مابین صلح یا دیگر وجوہات کی بنا پر ختم کر دیا گیا ہے، خواتین اپنے مسائل کے حل کیلئے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے روزانہ کی بنیاد پر رہنمائی حاصل کررہی ہے۔
 ترجمان سیف سیٹیزکا کہنا ہے کہ خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے، خواتین کسی بھی وقت 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔
خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ کا حل کرواسکتیں ہیں۔