تاجر دوست سکیم کے تحت رجسٹریشن جاری:ایف بی آر 

تاجر دوست سکیم کے تحت رجسٹریشن جاری:ایف بی آر 
کیپشن: Registration under Trader Friend Scheme continues: FBR

ایک نیوز:ملک بھر میں تاجر دوست سکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ 

ذرائع ایف بی آر کے مطابق  اب تک 39 ہزار 134 تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی،ملک کے 6 بڑے شہروں میں 36 ہزار 122 تاجروں نے رجسٹریشن کرائی، لاہور میں سب سے زیادہ 15 ہزار 57 تاجروں نے رجسٹریشن کرائی، کراچی میں اب تک 6 ہزار 562 تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی،راولپنڈی میں 5 ہزار 479، پشاور میں 3 ہزار 452 تاجر رجسٹر کیے گئے۔ 

ذرائع ایف بی آرکا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اب تک 3 ہزار 400 تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی،کوئٹہ میں 2 ہزار 172 ری ٹیلرز تاجر دوست سکیم کے تحت رجسٹریشن کرا چکے ہیں،دیگر چھوٹے شہروں میں 3 ہزار 12 تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی۔