الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کے حوالےسے انتظامات مکمل 

Jun 27, 2024 | 16:16 PM

ایک نیوز:پنجاب اوراسلام آباد میں بلدیات انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد اور پنجاب میں قانون کے تحت حلقہ بندیوں کے تمام مراحل مکمل کرلیے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق  پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں دو اجلاس ہوئے،اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے کی، سیکرٹری الیکشن کمیشن اورالیکشن ونگ کےافسران نے شرکت کی۔پہلے اجلاس میں کمشنراسلام آباداورسیکرٹری داخلہ نے وفاق میں لوکل باڈی الیکشن کے حوالے سے جاری انتظامات سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کیا۔ 

دوسرےاجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نےشرکت کی،اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پربریفنگ دی گئی۔   

ذرائع کا کہنا ہے کہ   الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد اور پنجاب میں قانون کے تحت حلقہ بندیوں کے تمام مراحل مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں