عدت نکاح کیس میں عمران خان و اہلیہ کی سزامعطلی کی اپیلیں مستردہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ قانون کا تقاضہ تھا کہ اس کیس میں پیچیدگی نہیں تھی،اس کیس کو سیاسی بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے، فارم 47 کے شہباز شریف کو کہ دیا ہے بانی چیئرمین اور دیگر کو رہا نہیں کرتے تب تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی ، عالیہ حمزہ کی بیٹیوں کے موبائل لے کر اس سے تصاویر نکالی گئی ہیں، ہمارے قیدیوں کو کوئی سہولت نہیں مل رہی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کا کہنا تھا کہ عدالت میں عزت کو اچھالا گیا ہے، جعلی کیس میں چیئرمین کو بند کیا گیا ، اصل میں معاملہ عدت کا بھی نہیں ، رانا ثنا اللہ نے کہا کوئی بھی کیس کر کے بانی چیئرمین کو بند رکھیں گے ، ان کے لیڈر کے پلیٹ لیٹس گرتے تھے ۔
کنول شوزب نے کہا کہ بانی چیئرمین نے حقیقی آزادی کی بات کی ہے ہمیشہ ، ہم پی ٹی آئی والوں پر آئین و قانون کے مقدمے کرتے ہیں ، دہشتگردی کے مقدمہ کرتے ہیں ، ہم ڈنڈے لیکرعدالت پر نہیں چڑھتے، ہم نے ہمیشہ عدالت کا احترام کیا ہے۔