چینی کمپنی نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت  دے گی 

Jun 27, 2024 | 15:54 PM

 ویب ڈیسک:وزیر اعظم کے دورہ چین میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق چینی کمپنی ہواوے آئندہ ماہ سے 3لاکھ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دینے کا آغاز کرے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں قواعد و ضوابط اور اہلیت کا معیار مقرر کرنے کیلئے تجاویز پر کام جاری ہے،چین کی کمپنی ہواوے  کیساتھ معاہدہ کے تحت اسلام آباد کو سمارٹ سٹی بھی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگلے 5سال میں کم از کم 1.5 ملین آئی ٹی سرٹیفائیڈ افراد کو تیار کرنے کیلئے گوگل، مائیکروسافٹ اور دنیا کی دیگر معروف آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ تربیت کا آغاز کیا جائے گا۔

مزیدخبریں