دوسری شادی نے زندگی بدل دی ہے:اداکار فیروز خان

 دوسری شادی نے زندگی بدل دی ہے:اداکار فیروز خان
کیپشن: Second marriage has changed life: Actor Feroze Khan

ایک نیوز:  اداکار فیروز خان نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے ،اداکار کا کہنا ہے کہ دوسری شادی نے زندگی بدل دی ہے۔
فیروز خان نے گزشتہ دنوں ڈاکٹر زینب سے شادی کی تھی جو ماہر نفسیات ہیں۔
فیروز خان نے کہا کہ دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر خوش ہوں، کہتے ہیں دعا ہے سب شادی کریں۔ 
خیال رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی دو ہزار اٹھارہ میں علیزا سلطان سے ہوئی جس سے اداکار کے 2 بچے بھی ہیں،بعد ازاں دونوں کی دو ہزار بائیس میں طلاق ہو گئی تھی۔