سونے کی قیمت میں اضافہ 

سونے کی قیمت میں اضافہ 
کیپشن: Increase in the price of gold

ایک نیوز:سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار روپے کا ہوگیا۔10گرام سونا 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 9 ڈالرز کی کمی سے 2304 فی اونس ہوگئی

واضح رہے گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 900روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی ،جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 40ہزار 600روپے ہوگئی تھی، جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 771روپے کمی کے بعد 2لاکھ 6ہزار 276روپے ہوگئی تھی۔