پاکستان کاافغانستان پر ہونیوالےدوحہ مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ

Jun 27, 2024 | 14:31 PM

ایک نیوز:   پاکستان نے رواں ہفتے دوحہ قطر میں افغانستان پر ہونے والے مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ کیاہے۔ 
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزارت خارجہ میں اسسٹنٹ سیکرٹری مغربی ایشیاء ہیں، آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ کی قیادت میں پاکستانی وفد آیندہ چند روز میں دوحہ روانہ ہو گا۔
اقوام متحدہ کی میزبانی میں تیسرے 2 روزہ دوحہ مذاکرات 30 جون کو شروع ہوں گے ،رواں برس تیسرے دوحہ مذاکرات و کانفرنس میں افغان عبوری حکومت باقائدہ شرکت کرے گی،افغان طالبان عبوری حکومت نے گذشتہ دوسرے دوحہ مذاکرات میں افغان خواتین و سول سوسائٹی نمایندوں کی شرکت پر بائیکاٹ کیا تھا۔
پہلی مرتبہ دنیا بھر کے خصوصی نمائندے دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان کے سامنے بیٹھیں گے، اقوام متحدہ دوحہ مذاکرات سے قبل افغانستان کے اندر اور باہر افغان سول سوسائٹی نمایندوں سے مشاورت کر رہا ہے،افغان سول سوسائٹی و خواتین کے نمائندے دوحہ مذاکرات کے بعد 2 جولائی کو افغانستان پر خصوصی نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔ 
تیسرے دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان افغانستان عبوری حکومت کو تسلیم کرنے پر پیش رفت خارج از امکان ہے،تیسرے دوحہ مذاکرات میں افغانستان کی سلامتی صوتحال ، افغانستان میں انسداد منشیات ، ،ماحولیاتی تبدیلیوں و صحت عامہ کی صورتحال پر بات چیت ہو گی جبکہ ترجیحی طور پر افغانستان میں سرمایہ کاری کے مواقع ،منجمد اثاثوں، مالی امداد اور افغانستان مین بنکنگ چینلز پر پر تبادلہ خیال ہو گا۔

تیسرے دوحہ مذاکرات میں 25 ممالک کے سفارت کاروں اور خصوصی نمائندوں کی شرکت متوقع 
ہے۔
دوحہ مذاکرات میں امریکہ کے تھامس ویسٹ،چین کے ژوئی ژیاو ینگ، ایران کے حسن کاظمی قمی، یورپی یونین کے ٹامس نکلسن، برطانیہ کے نائیگل کیسی سمیت متعدد خصوصی ایلچی برائے افغانستان شرکت کر رہے ہیں۔
دوحہ مذاکرات مین میزبان جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور نمائندہ خصوصی بھی شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں