سپریم کورٹ:پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کی واپسی کیلئے درخواست دائر  

Jun 27, 2024 | 13:59 PM

ایک نیوز: سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کو بلے کے نشان کی واپسی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی، درخواست شہری انجینئر قاضی محمد سلیم نے 184(3) کے تحت دائر کی ۔
درخواست میں تحریک انصاف کو بلے کا نشان اور مخصوص نشستیں دینے کی استدعا کی گئی، درخواست میں چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیاہے۔    
تفصیلات کے مطابق درخواست میں چیف جسٹس پاکستان اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے اور استدعا   کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں انتخابی نشان کے بغیر حصہ لیا، اب انتخابی نشان واپس کیا جائے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انتخابی نشان کی واپسی کے بعد آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی جوائن کرنے کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کو متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت مخصوص نشستیں فراہم کی جائیں۔
درخواست میں مؤقف ختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں دیگر تمام جماعتوں سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں 1 کروڑ 84 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

مزیدخبریں