ایک نیوز: سانحہ مدین کے مزید 8ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
عدالت نے ملزمان کو 6روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ، ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ اور قتل اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے ۔
ملزمان پر 20جون کو مدین میں ایک شخص کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے ۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مدین واقعہ میں پولیس نےمزیدنو ملزمان کوگرفتارکرلیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق مدین واقعہ میں ملوث تین اہم ملزمان یاسر، غفران اور قاری انعام الرحمٰن سمیت مزید 9 افرادکو گرفتارکرلیاگیا ہے، واقعے میں ملوث گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 30 ہوگئی، واقعے میں ملوث دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
ڈی پی اوسوات کاکہناہےکہ عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔ قانون کو ہاتھوں میں لینے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ واقعے میں ملوث تمام نامعلوم افراد کی پہچان جاری ہے۔واقعے میں ملوث نامعلوم اور عدم گرفتار ملزمان بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے۔