نائجیرین حکومت کے اعلی سطحی وفد کا پی ڈی ایم اے کا دورہ

نائجیرین حکومت کے اعلی سطحی وفد کا پی ڈی ایم اے کا دورہ
کیپشن: A high-level delegation of the Nigerian government visited PDMA

ایک نیوز: نائجیریا حکومت کے اعلی سطحی وفد نے پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ کیا، نائجیرین وفد میں تین ریاستوں کے گورنر سمیت حکومت کے اعلی عہدیدار شامل تھے۔
  عالمی بینک کے تعاون سے نائجیریا میں ڈیزاسٹر رسک رڈکشن پر کام جاری ہے، پنجاب سے معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔
  نائجیریا کے وفد نے پنجاب حکومت کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام بارے آگاہی حاصل کی، وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، ترجمان ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم کی ورکنگ بارے آگاہ کیا ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی کنٹرول روم میں تمام اضلاع کیساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بنایا جاتا ہے، سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔
ہیٹ ویو ،بارش فلڈ اور دیگر آفات بارے پیشگی وارننگز اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کیے جاتے ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم نے وفد کو فلڈ سمولیشن ماڈل بارے بریفنگ دی، کنٹرول روم اور ایمرجنسی ریسپانس سسٹم سے نائجیرین وفد متاثر ہوا۔
 وفد کے شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے تجربات سے فائدہ حاصل ہوا، نائجیریا میں قدرتی آفات سے بچنے کے لئے پی ڈی ایم اے کے طریقہ کار سے استفادہ کریں گے۔