ایک نیوز: ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 39 ہزار500 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 51 ہزار 100کیوسک ہے۔
منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 44 ہزار200 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 68 ہزار 500 اوراخراج 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد58 ہزار200 کیوسک اور اخراج 27 ہزار600 کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 62 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 62 ہزار800 کیوسک ہے، تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 17 لاکھ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہے،منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 32 لاکھ59 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ91 ہزار ایکڑفٹ ہے، تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 50 لاکھ99 ہزار ایکڑ فٹ ہے،نوشہرہ پر دریائے کابل اور منگلا پردریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کےاوسط بہائوپر مشتمل ہیں۔