بجلی کا شارٹ فال5ہزار885میگاواٹ تک پہنچ گیا 

Jun 27, 2024 | 12:15 PM

ایک نیوز:ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 885میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 500میگاواٹ ہےجبکہ بجلی کی پیداوار20ہزار615میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 6ہزار890 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار380 میگاواٹ ہے،ونڈ پاور پلانٹس سے990 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے198بگاس سے 142اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 125 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ 

ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔  

مزیدخبریں