ایک نیوز:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کیوآئی یانجن سے اہم ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کے پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے مشن کے آفس میں ہوئی ،دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات اور سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور چین کے تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ٹریننگ اور جدید آلات و ٹیکنالوجی کے استعمال بارے بھی گفتگو ہوئی۔
پیپلزری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کیوائی یانجن نےاسلام آباد میں غیر ملکیوں خصوصاچینی شہریوں کی حفاظت کے لئے ایس پی یو کے قیام کے اقدام کو سراہا، کیوآئی یانجن نے ایس پی یو کی ٹریننگ اور دیگر امور میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چین پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ و استعدادکار بڑھانے کے لئے بھرپور تعاون کرے گا۔
اس موقع پر کیوآئی یانجن کا کہنا تھا کہ پاکستان چین ہر موسم کے دوست ہیں،پاکستان اور چین کی دوستی فولاد سے زیادہ مضبوط ہے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے داسو میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا ،پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کیوآئی یانجن نے کیس پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اداروں نے محنت اور پروفیشنل انداز میں اس کیس کو ٹریس کیا۔
کیوآئی یانجن نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ستمبر میں چائنا میں ہونے والی گلوبل سکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت دی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گلوبل سکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت قبول کی اور کیوآئی یانجن کا شکریہ ادا کیا اور کیوآئی یانجن کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پیپلز ری پبلک آف چائنہ کی وزارت داخلہ کا ایڈوائزی گروپ جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، چین سے دوستی پر ہم سب کو فخر ہے، پاک چین دوستی اقوام عالم کے لیے مثال ہے،چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کیوآئی یانجن چوتھی یو این کوپ کانفرنس میں شرکت کیلئے نیویارک آئے ہوئے ہیں۔