تمام سکیموں کو بروقت مکمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، مریم نواز 

Jun 27, 2024 | 11:29 AM

 ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تمام سکیموں کی بروقت تکمیل کے لیے ہم سب کو ملکر ذمہ داری نبھانا ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024،25کا تفصیلی جائزہ اور مختلف پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیراعلیٰ  مریم نواز نے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت  کردی۔ تمام پراجیکٹس کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے پی آئی ٹی بی کو ڈیش بورڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت جاری۔ 

اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بہت کام کرنا ہے، تمام سکیموں کے پی سی ون 15 جولائی تک جمع کرائے جائیں،تمام سکیموں کو وقت پر مکمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، پراجیکٹ میں شفافیت،معیار اورمعیاد کی مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دی جائے،گاڑیوں اور دفاتر پر خرچ ہوتا ہے تو ہسپتالوں پر کیوں نہیں خرچ نہیں کیاجاتا ہے۔ مراکز صحت کی ری ویمپنگ اورتعمیرو بحالی کی جلدتکمیل کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کردی۔  وزیراعلیٰ مریم نواز نے گوشت، جھینگوں، جانوروں اور گارمنٹس کی برآمدات کیلئے کمپنی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔ 

اجلا س کو نئے پرجیکٹس بارے بریفنگ دی گئی۔ 

پنجاب میں موٹرویز کے ہر انٹرچینج پر ایمبولینس شروع کی جارہی ہے،106ترقیاتی منصوبے غیر ملکی اداروں کی معاونت اوراشتراک کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے، ساہیوال تا سمندری اوربہاولنگر تا جھانگراشرقی انٹرچینج روڈ کی تعمیر کا آغاز بھی 13اگست تک کردیا جائے گا،فیصل آبادچنیوٹ سرگودھا روڈ کی تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز31جولائی کو ہوگا۔ 

مریم نواز شریف نے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 400ملین روپے فوری طورپر ریلیز کرنے کا حکم ، فنڈز کے استعمال کی بنیاد پر باقی مختص فنڈز بھی جاری کرنے کی ہدایت، یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے25فیصد فنڈسماہی بنیاد پر جاری کرنے کی بھی ہدایت جاری۔ 

وزیراعلیٰ کو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے 83،ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 431 پراجیکٹ کی تفصیل پیش کی گئی ،ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کے282اورصوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 378پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے ہرڈیپارٹمنٹ کی خصوصی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ لی اورہدایات جاری کیں،چیچہ وطنی تا لیہ 189کلو میٹر سڑک،ملتان تا وہاڑی 93کلو میٹر روڈکی تعمیر شروع کرنے کیلئے 13اگست کی ڈیڈ لائن دیدی۔ 

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزراء چوہدری شافع حسین،مجتبیٰ شجاع الرحمان، خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر، سید عاشق حسین نے شرکت کی، رانا سکندر حیات،صہیب احمد ملک،سہیل شوکت بٹ،بلال اکبر خان،ذیشان رفیق،فیصل کھوکھر،معاون خصوصی ذیشان ملک، راشدنصراللہ،چیف سیکرٹری،آئی جی پنجاب ،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹریزسمیت دیگرمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔  

مزیدخبریں