حیدرآباد:ٹرک گاڑیوں پرچڑھ گیا،3افرادجاں بحق

Jun 27, 2024 | 00:33 AM

ایک نیوز:حیدرآبادمیں ٹرک گاڑیوں پرچڑھ گیا،حادثےمیں تین افرادجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق حیدرآبادمیں مہران آرٹس کونسل کے قریب ٹرک کی بریک فیل  ہونےسےٹرک گاڑیوں پر چڑھ دوڑا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں6 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی امدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
 پولیس کےمطابق حادثےکےبعدٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

مزیدخبریں