ایک نیوز:پنجاب اسمبلی میں فنانس بل منظورکرلیاگیا،اپوزیشن کی جانب سےکوئی ترامیم یاتجاویزجمع نہ کرائی جاسکی۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں تاریخ کی سب سے کمزروترین اپوزیشن سنی اتحاد کونسل ثابت ہوئی۔
فنانس بل میں اپوزیشن کی جانب سےکوئی ترامیم یا تجاویز جمع نہ کرائی جا سکی۔ پنجاب اسمبلی اجلاس میں فنانس بل صرف پانچ منٹ میں حکومت نے منظور کرا لیا۔ اپوزیشن پنجاب فنانس بل میں کوئی ترامیم یا تجاویز نہ لا سکی۔
حکومت نے تمام مطالبات زر دو دن کے بجائے اپوزیشن کے تعاون ایک ہی دن منظور کرا لیے۔ پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل نے پنجاب فنانس بل کی منظوری کے دوران کوئی مخالفت نہیں کی۔
پنجاب اسمبلی میں بجٹ منظوری کے دوران اپوزیشن کیجانب سے احتجاج،نہ ہی مخالفت سامنے آئی اپوزیشن کی جانب سے اجلاس میں احتجاج یا مخالفت نہ آنے سے حکومت نے فنانس بل ایک روز قبل منظور کرا لیا۔