عید پر لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وزارت توانائی کا بڑا اعلان

Jun 27, 2023 | 23:59 PM

ایک نیوز :وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بجلی پیداوار اور استعمال سے متعلق ڈیٹا شیئر کریں تاکہ وزارت کو شیڈول ترتیب دینے میں آسانی ہو۔حکومت کی کوشش ہے کہ شہریوں کو عید کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاسکے ۔وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 6300 میگاواٹ کا شارٹ فال کا بتایا ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق اس وقت بجلی کی کل طلب 26,900 میگاواٹ ہے جبکہ مجموعی پیداوار صرف 20,600 میگاواٹ ہے۔ نیشنل گرڈ 7,900 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، جس میں خود مختار پاور پروڈیوسرز اضافی 7,700 میگاواٹ کا حصہ ڈال رہے ہیں۔تاہم، جوہری پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار صرف 3,130 میگاواٹ تک ہے۔

مزیدخبریں