ایک نیوز : بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 5 ججز نے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے ججز سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس محمد عامر نواز، جسٹس اقبال کاسی، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں، تقریب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل، ہائی کورٹ کے ججز، وکلاء برادری اور حلف اٹھانے والے ججز کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
حلف برادری کی تقریب بلوچستان ہائیکورٹ کے آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی، 7 جون کو جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے 5 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی تھی، حلف اٹھانے کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل ججز کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔