پاکستان بیروزگاری کی شرح میں 24ویں نمبر پرآگیا

پاکستان بیروزگاری کی شرح میں 24ویں نمبر پرآگیا
کیپشن: Pakistan ranks 24th in the unemployment rate

ایک نیوز:دنیا بھر میں بیروزگار افراد کے اعداد و شمار جاری، پاکستان 24ویں نمبرپرآگیا۔

 ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نے دنیا بھر میں بے روزگار افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔نائیجیریا دنیا بھر میں بے روزگاری میں سب سے آگے نکل گیا جہاں یہ شرح دنیا کے مقابلے 33.3 فیصد ریکارڈ ہوئی، ساؤتھ افریقہ 32.9 فیصد بے روزگار افراد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، بوسنیا اور ہرزیگوینا میں بے روزگاری بڑھنے کی شرح 29.28 فیصدر یکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق عراق میں 15.55 فیصد اور افغانستان میں 13.3 فیصد افراد بے روز گار ہیں، برطانیہ میں 3.8 فیصد جبکہ امریکا میں 3.7 فیصد افراد ملازمت کی تلاش میں ہیں، پاکستان 6.5 فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ 24 ویں نمبر پر ہے۔

چین اور کینیڈا میں بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، بنگلہ دیش 4.7 فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ 34 ویں نمبر ہے، قطر میں سب سے کم 0.1 فیصد شرح بے روزگاری ریکارڈ کی گئی ہے۔