ایک نیوز :وزیر اعظم شہبازشریف نے عازمین حج کو مبارکبادپیش کی ہے ۔
تفیصیلات کےمطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کرتے لاکھوں عازمینِ حج، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو میری طرف سے حج 1444ھ بہت بہت مبارک ہو، حج کے موقع پر میری بارگاہِ ربِ جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں اور پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے.
شہبازشریف نے لکھا کہ میری اس حج کے اس پاک موقع پر یہ بھی دعا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر امت مسلمہ بالخصوص ہمارے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی تمام مشکلات دور کریں. آمین۔