عید الاضحیٰ پر مفت پارکنگ اور میٹرو دیر تک چلانے کا اعلان

 عید الاضحیٰ پر مفت پارکنگ اور میٹرو دیر تک چلانے کا اعلان
کیپشن: Announcement of free parking and late running of Metro on Eid-ul-Adha

ایک نیوز:یو اے ای کی حکومت نے  عید الاضحیٰ پر مفت پارکنگ اور میٹرو دیر تک چلانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری و نجی شعبوں کے ملازمین عید الاضحیٰ پر 6 روزہ تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔دبئی نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے لیے مفت پبلک پارکنگ ا۔ور میٹرو کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

دبئی کی روڈزاینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اسلامی تہوار کے لیے میٹرو، بس، ٹرام کے اوقات کارمیں تبدیلی کا اعلان کیا ہے جب کہ دبئی میں پبلک پارکنگ بھی چار دن تک مفت استعمال کی جائے گی۔

منگل 27 جون سے جمعہ 30 جون تک کثیرسطحی ٹرمینلز کےعلاوہ ادا شدہ زونز میں بھی پارکنگ فیس لاگو نہیں ہوگی، فیس کا دوبارہ اطلاق ہفتہ یکم جولائی سے ہوگا۔