ایک نیوز :میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیا گیا اور حجاج کرام نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج سننے کے بعد ظہر و عصر کی نمازیں یکجا کرکے ایک ساتھ ادا کیں۔
وقوف عرفہ کے موقع پر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں موجود متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلا باز سلطان النیادی نے مکہ مکرمہ کی خلا سے کھینچی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔
انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مکہ مکرمہ کی یہ تصویر انہوں نے 26 جون کو کھینچی تھی۔
مناسک حج کے دوران دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے لیے 9 ذوالحج کو نماز فجرکی ادائیگی کے بعد میدان عرفات میں جمع ہوئے تھے۔
Today is Arafat Day, a pivotal day during Hajj, that reminds us that faith is not just about belief, but also action and reflection. May it inspire us all to strive for compassion, humility, and unity. Here’s a view of the holy site of Mecca ???? that I captured yesterday. pic.twitter.com/mGI65NeEmh
— Sultan AlNeyadi (@Astro_Alneyadi) June 27, 2023
خیال رہے کہ سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ناسا کے 6 ماہ طویل مشن پر موجود ہیں اور وہیں سے وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔اماراتی خلا باز نے خلا سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر شیئر کر دیے
اس سے قبل رمضان کی27 ویں شب کے موقع پر سلطان النیادی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خلا سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر شیئر کیے تھے۔
سلطان النیادی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں مقدس مقامات کو رات کی تاریکی میں جگمگاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔