امریکی ریاستوں میں طوفان،بگولوں نے تباہی مچادی،3افراد ہلاک

 امریکی ریاستوں میں طوفان،بگولوں نے تباہی مچادی،3افراد ہلاک
کیپشن: Storms, tornadoes wreaked havoc in the US states, 3 people died

ایک نیوز:امریکا کی جنوبی اور وسط مغربی ریاستوں میں طوفان اور بگولوں نے تباہی مچادی۔ حکام کے مطابق مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک، کئی زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیانا اورآرکنساس کی ریاستوں میں بگولوں سے کھمبے اور درخت گر گئے۔ درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا، پانچ لاکھ صارفین کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 طوفانی بگولوں کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے۔