ایک نیوز :عید الضحیٰ کے موقع پر 6 اردو ، 1 پنجابی پاکستانی فلم ، 1 انڈین پنجابی فلم اور 1 ہالی وڈ فلم سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔
1. تیری میری کہانیاں
یہ فلم 3 مختلف فلموں کا مجموعہ ہے۔ جس میں تین مختلف کہانیاں شامل کی گئی ہیں ۔ اس اینتھالوجی کی پہلی جن محل ہے، جس میں حرا مانی ، مانی اور گل رعنا نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس فلم کی ہدایات دیں ہیں نبیل قریشی نے۔
تیری میری کہانیاں کی دوسری فلم پسوری ہے ، جس کی ہدایات دیں ہیں مرینہ خان نے جبکہ تحریر کیا ہے واسع چوہدری نے۔ اس فلم میں رمشا خان اور شہریار منور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
تیری میری کہانیاں میں پیش کی جانے والی تیسری کہانی ایک سو تئیسواں ہے ۔ اس کہانی کو خلیل الرحمن قمر نے تحریر کیا۔ جس میں مہوش حیات اور وہاج علی نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم کی ہدایات دیں ندیم بیگ نے۔
2. بے بی لیشیس:
عید پر ریلیز ہونے والی فلم بے بی لیشیس کو پہلے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 10 فروری کو ریلیز کیے جانا تھا۔ تاہم اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کو عید الضحیٰ تک بڑھا دیا گیا۔ فلم میں سائرہ یوسف ، شہروز سبزواری نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
3.اللہ یار اینڈ دی 100 فلاوز آف گاڈ :
یہ فلم 2018 میں پیش کی جانے والی فلم دی لیجنڈ آف مارخور کا دوسرا سیکوئل ہے۔ اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ کو پیش عید الضحیٰ کے موقع پر پیش کیا جارہا ہے۔ اس فلم کو پہلے 2 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیے جانا تھا۔ اللہ یار اینڈ دی 100 فلاوز آف گاڈ پاکستان کی پہلی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ہے جس کو مکمل طور پر مقامی طور پر ہی تیار کیا گیا۔ فلم میں مختلف کریکٹرز کو پاکستان کے نامور اداکاروں نے وائس اوور کیے ۔ وائس اوور کرنے والے میں ہمایوں سعید ، اقرا عزیز ، علی ظفر ، میرا جی ، بشریٰ انصاری ، اظفر جعفری کے نام شامل ہیں۔
4.مداری :
سسپنس کرائم تھرلر فلم مداری ، جس کی ہدایات دیں اور تحریر کیا سراج اس سالکن نے۔ اس فلم میں تھیٹر کے آرٹسٹ کاسٹ میں شامل ہیں۔ فلم کی کہانی کراچی شہر کی ہے، جس میں سیاست اور کرائم سے جڑے واقعات کی منظر کشی کی گئی ہے۔
5.وی آئی پی :
عید الضحیٰ پر ریلیز ہونے والی تفریحی فلم ’وی آئی پی‘ کی کاسٹ میں زیک ، نمرہ شاہد ، سیلم معراج ، عرفان موتی والا سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم کی کہانی سیاسی منظر نامے کے گرد گھومتی ہے جس الیکشن ، میئر کا انتخاب ، جھوٹے سیاسی وعدے اور سیاسی رسہ کشی کی جھلک کے ساتھ ساتھ مزاح کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملے گا۔ فلم کی ہدایات دیں ہیں رعنا کامران نے۔
6.آر پار :
عید پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم آر پار بھی ہے۔اس فلم کے مقالے دو زبانوں اردو اور پنجابی زبان میں پیش کیے گئے ہیں۔ فلم کے نمایاں ستاروں میں معمر رانا، ارم اختر،عکاشہ گل اورشمائل خان شامل ہیں۔
7.لاڑے دا ویاہ :
پاکستانی پنجابی فلم ’لاڈے دا ویاہ‘ بھی عید قربان پر ریلیز ہو گی. فلم کی کاسٹ میں علی یلماز، ماہ رخ مرزا، سلیم البیلا، گوگا پسروری، خالد بٹ, شفقت چیمہ اور راحیلہ آغا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
عید کے ہی موقع پر ریلیز کی جانے والی بھارتی پنجابی فلم کیری آن جٹا 3 کو بھی ریلیز کیا جا رہا ہے۔ جس کی نمائش کی اجازت پاکستان میں دے دی گئی ہے۔ فلم میں گیپی گیروال، سونم باجوہ نے مرکزی کردار ادا کیا۔ کیری آن جٹا کی پہلی فلم 2012 میں پیش کی گئی۔ 2018 میں اسکا دوسرا سیکوئل ریلیز ہوا۔
عید کے موقع پر ریلیز کی جانے والی ہالی وڈ فلم Indiana Jones ہے۔ جس کا فلمی شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔