بنوں،مدرسے کی چھت گرنے سے3بچےجاں بحق،2زخمی

Jun 27, 2023 | 18:25 PM

ایک نیوز:بنوں میں مدرسے کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق،2زخمی ہو گئے۔ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
 خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں نالہ کا شو پل کے قریب دینی مدرسے کی چھت گرنے سے 3 طالب علم جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔نوں شہر سے 25 کلو میٹر دور تحصیل ڈومیل کے علاقہ بنوں لنک روڈ پر نالہ کا شو پل کے پاس دینی مدرسہ عبداللہ بن مسعود کی چھت گرنے سے متعدد طالب علم ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے مقامی لوگوں کی تعاون سے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا، ریسکیو حکام نے ملبہ ہٹاکر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ۔

مزیدخبریں