کراچی میں 10لاکھ کے بیل ’’شیرو‘‘ کےنخرے

کراچی میں 10لاکھ کے بیل ے ’’شیرو‘‘ کےنخرے
کیپشن: 10 lakh bull "Shero" in Karachi

ایک نیوز :کراچی میں عیدقربان کیلئے لائے گئے 10 لاکھ میں خریدے گئے بیل ’’شیرو‘‘ کے نخرے، ایک وقت میں ہزاروں روپے کا کھانا بھی ہڑپ کر جاتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق عید قربان میں ایک روز باقی رہ گیا۔شہریوں کی جانب سے قربانی کیلئے جانورخریدنے کا سلسلہ جاری ہے ۔شہرقائد میں شہری قربانی کیلئے10لاکھ کا بیل لایا جس کے نخرے دیکھ کر دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

، ’’شیرو‘‘ کے  مالک کا کہنا ہے کہ اس بیل کی خریداری کے لئے اسے مزید دو جانور بھی خریدنے پڑے ۔ایک وقت میں ہزاروں روپے کا کھانا کھا جا تا ہے۔شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، منڈی میں اس پر نظر پڑتے ہی یہ دل کو ایسا بھایا کہ اس خرید کر گھر لے آیا۔