واگنرفوج میں شامل ہوں،گھر یا بیلا روس چلے جائیں،روسی صدر کی پیشکش

Jun 27, 2023 | 17:49 PM

ایک نیوز :روس کے صدر ولادی میر پوتین نے پیشکش کی ہے کہ ’واگنریوں‘ کے سامنے تین اختیار رکھے ہیں کہ باغی ہونیوالے واگنرفوج میں شامل ہوں،گھر یا بیلا روس چلے جائیں۔

روس کے صدر ولادی میر پوتین نے واگنر ملیشیا کی اپنے سربراہ ایوگینی پریگوزن کی قیادت میں قلیل مدتی بغاوت کے بعد قوم سے پہلا خطاب  کیا۔

روس کے صدر ولادی میر پوتین کاکہنا تھاکہ ہم جانتے ہیں،واگنرجنگجوؤں اور کمانڈروں کی اکثریت روس کی محبِّ وطن ہے، وہ اپنے لوگوں اور ریاست کے لیے وقف ہیں۔ وہ اپنے لوگوں اور ریاست کے لیے وقف ہیں۔انھوں نے میدانِ جنگ میں اپنی جرآت وبہادری سے یہ سب ثابت کیا ہے‘‘۔ آج آپ کے پاس وزارتِ دفاع یا قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ معاہدے پر دست خط کرکے روس کی خدمت جاری رکھنے یا اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے پاس واپس جانے کا موقع ہے‘‘۔

صدر پوتین  کامزید کہنا تھاکہ ’’جو بھی چاہتا ہے،وہ بیلاروس جا سکتا ہے۔ میں نے جو وعدہ کیا تھا، وہ پورا کیا جائے گا۔ میں یہ بات دُہراتا ہوں کہ اب انتخاب آپ کا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ روسی فوجیوں کا انتخاب ہوگا جنھوں نے اپنی سنگین غلطی کا احساس کیا ہے‘‘۔

پوتین نے کہا کہ ’’میں نے بغاوت کے آغاز ہی میں خون ریزی سے بچنے کے احکامات دیے تھے اورواقعات کے آغاز سے ہی، میری براہ راست ہدایات پر، بہت زیادہ خون ریزی سے بچنے کے لیے اقدامات کیے گئے تھے۔اس میں وقت لگا، بشمول غلطی کرنے والوں کو دوبارہ سوچنے کا موقع دینا، یہ سمجھنا کہ ان کے اقدامات کو معاشرے نے سختی سے مسترد کر دیا ہے اور روس، ہماری ریاست کے لیے، جس مہم جوئی میں انھیں گھسیٹا گیا، اس کے کیا المناک اور تباہ کن نتائج برآمد ہوئے ہیں‘‘۔

 روسی صدر نے یوکرین اور مغرب پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ روسی فوجیوں کو ایک دوسرے کو قتل کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔انھوں نے محاذ پر اور نام نہاد جوابی حملے کے دوران میں اپنی ناکامیوں کا بدلہ لینے کا خواب دیکھا اوراپنے ہاتھ رگڑے، لیکن انھوں نے غلط اندازہ لگایا۔

 صدر پوتین نے اپنے خطاب میں روسی فوج، دفاعی اور سکیورٹی اہل کاروں کو بھی سلام پیش کیا:’’میں اپنے تمام فوجی اہلکاروں، قانون نافذ کرنے والے افسروں، اسپیشل سروسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو باغیوں کی راہ میں رکاوٹ بنے، اپنے فرائض، حلف اور اپنے عوام کے ساتھ وفادار رہے۔ ہلاک ہونے والے ہیروز اور پائلٹوں کی ہمت اور قربانی نے روس کو الم ناک تباہ کن نتائج سے بچالیا ہے‘‘۔

اگرچہ انھوں نے خاص طور پر پریگوزن کا ذکر نہیں کیا ، لیکن انھوں نے کہا:’’(مسلح) بغاوت کے منتظمین نے اپنے ملک ، اپنے لوگوں کو دھوکا دیا ، ان لوگوں کو دھوکا دیا جو اس جرم میں پھنس گئے تھے۔ انھوں نے ان سے جھوٹ بولا، انھیں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، انھیں آگ میں جھونک دیا، تاکہ وہ خود کو گولی مار سکیں۔

مزیدخبریں