پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈحاصل کرنے میں ناکام

Jun 27, 2023 | 17:20 PM

ایک نیوز :پولیس ایک نئے مقدمہ میں سابق صوبائی ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے میں ناکام  ہوگئی،انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
تفصیلات کےمطابق پولیس نے کینٹ میں پولیس گاڑیوں کو جلانے کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور ان کا تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ مانگا، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی اور داکٹریاسمین راشد کو 14 دنوں  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی پولیس کے مطابق  ڈاکٹر یاسمین راشد  کینٹ میں پولیس کے گاڑیاں جانے کے مقدمہ میں ملوث ہیں۔
 ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف  پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ میں درج ہے، اس وقت یاسمین راشد اپنے خلاف مختلف مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

مزیدخبریں