روپیہ تگڑا،ڈالرکی اونچی اڑان تھم گئی

Jun 27, 2023 | 17:14 PM

ایک نیوز:رواں کاروباری ہفتے کے آخری روزروپیہ کے مقابلے میں ڈالرکی اونچی اڑان تھم گئی۔

سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 72پیسے سستاہوکر 286.71 سے کم ہوکر 285.99 پر بند ہوا۔ جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوا  ہو کر 290روپے پربند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کےاختتام پر  مارکیٹ 15 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 452 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 305 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 136 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 154 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,606 جبکہ کم ترین سطح 41,208 رہی ۔

مزیدخبریں