فوجی عدالتوں میں ٹرائل ،جسٹس منصور علی شاہ کے بعد جسٹس یحیٰ آفریدی کا بھی فل کورٹ کا مطالبہ

فوجی عدالتوں میں ٹرائل ،جسٹس منصور علی شاہ کے بعد جسٹس یحیٰ آفریدی کا بھی فل کورٹ کا مطالبہ
کیپشن: فوجی عدالتوں میں ٹرائل ،جسٹس منصور علی شاہ کے بعد جسٹس یحیٰ آفریدی کا بھی فل کورٹ کا مطالبہ

ایک نیوز :فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے جسٹس منصور علی شاہ کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی فل کورٹ بنچ تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق فوجی عدالتوں کیخلاف سویلین کے ٹرائل کیخلاف کیس کے حوالے سے23 جون کی عدالتی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیاتحریری حکمنامہ میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا نوٹ بھی شامل ہے ،جسٹس یجیٰ آفریدی نےمطالبہ کیا کہ چیف جسٹس پاکستان فل کورٹ بنچ تشکیل دیں،  نظام عدل کی ساکھ کی عمارت عوامی اعتماد پر کھڑی ہے،موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے کو ہے، اس وقت ملک میں انتخابات کیلئے سیاسی ماحول کامنظرنامہ چارچ ہے ، ایسے سیاسی چارج  ماحول میں موجودہ عدالتی بنچ کے خلاف  اعتراض کیا جاسکتا ہے، فوجی عدالتوں کیخلاف کیس سننے والے بنچ میں موجود ججز کے تحریری اعتراضات انتہائی سنجیدہ ہیں جنھیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، 
نوٹ میں مزید کہا گیا کہ ایک سینئر جج کے اعتراض پر اس وقت مناسب نہیں ہے کہ رائے دوں،ایک سینیٹر جج کے اعتراض عدالت میں ہم آہنگی اور عوامی اعتماد کی بحالی کیلئے مناسب اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں، پہلا قدم یہ ہونا چاہیے کہ فل کورٹ بنچ تشکیل دیا جائے۔