سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کی چھٹی دفعہ ضمانت منظور

ali muhammad khan
کیپشن: ali muhammad khan
سورس: google

ایک نیوز : پشاور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی نے علی محمد خنا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور علی محمد خان کو 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔

علی محمد خان جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل میں ہیں۔