بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججز نے حلف اٹھا لیا

Jun 27, 2023 | 15:35 PM

ایک نیوز : بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے پانچ ججز نے حلف اٹھالیا ، تقریب حلف برداری میں اہم حکام کے علاوہ ججز کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان نے ججز سے حلف لیا ۔ حلف اٹھانےوالےججز میں جسٹس محمدعامر نواز ،جسٹس اقبال کاسی, جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں ۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے آڈیٹوریم میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی  جس میں ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء، اور ججز کے اہل خانہ  نے شرکت تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل بھی موجود تھے ۔جوڈیشل کمیشن نے سات جون کو بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال کی زیرصدارت اجلاس میں منظوری دی تھی ۔ 5 ججز کی حلف برداری کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل ججز کی تعداد 13 ہوگئی۔

مزیدخبریں