ایک نیوز: ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ میں پرویز الہی کی ضمانت کیلئے عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔بنکنگ جرائم عدالت کے جج اسلم گوندل نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ دائر درخواست میں ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ ضلع کچہری مجسٹریٹ نے عدم شواہد پر جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ہے۔عدالت میں ایف آئی اے کوئی شواہد پیش نہیں کر سکی ہے۔
چوہدری پرویز الہی کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور اور رہا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے چار جولائی کے لیے فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔