سی ٹی ڈی کی کارروائی، عید پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

سی ٹی ڈی کی کارروائی، عید پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

ایک نیوز:  سی ٹی ڈی نےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے عید الاضحیٰ پر  دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تین حساس شہروں سے داعش کی خاتون سمیت 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ملتان ، بہاولپور اور ڈی جی خان میں کی گئی ۔ کارروائی کے دوران گرفتار 9 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔گرفتار خاتون بھی کالعدم داعش کے نیٹ ورک کی متحرک رکن ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور نقدی برآمد  ہوئی ہے۔دہشت گردوں کی شناخت عدنان ، عبدالحلیم ، شیراز ، بلقیس ، عمر بن خالد کے نام سے ہوئی ہے۔کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک عید الاضحی پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے ۔  دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی  ہے۔

سی ٹی ڈی  حکام کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے 124 کومبنگ آپریشنز کیے ،کومبنگ آپریشنز میں 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ سی ٹی ڈی شرپسند عناصر کی سرکوبی کے کوشاں ہے.