سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف کارروائی کی درخواست خارج

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف کارروائی کی درخواست خارج
کیپشن: Request for action against former Chief Justice Saqib Nisar dismissed

ایک نیوز: سپریم جوڈیشل کونسل میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف کارروائی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس غیر موثر ہونے کے خلاف کیس کا فیصلہ آگیا۔سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف ریفرنس جاری رکھنے کی درخواست خارج کر دی۔  

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر نے فیصلہ سنایا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ درخواست گزار نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف شکایت آنے پر فوری کاروائی شروع کرنے کے احکامات دینے کی استدعا کر رکھی تھی۔

سپریم کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے 13 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔