ایک نیوز: عسکری ٹاور حملہ کیس میں پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ نے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گلبرگ پولیس اسٹیشن نے عسکری ٹاور میں آتش زنی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا جو پولیس کی جانب سے الزامات عائد کیے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ کسی قسم کی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں تھی۔ درخواستگزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ عدالت عسکری ٹاور توڑ پھوڑ کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرے۔