پاک فوج کے توسط سے صوبہ بلوچستان میں مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد

پاک فوج کے توسط سے صوبہ بلوچستان میں مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد
کیپشن: Organization of various extra-curricular activities in Balochistan province through Pakistan Army

ایک نیوز: پاک فوج کے توسط سے صوبہ بلوچستان میں مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع حب میں تقریری، نعت اور قرآت کے مقابلے منعقد کئے گئے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ اسی طرح لسبیلہ کے مقام پر  طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس سے سینکڑوں افراد مستفید ہوئے۔

ضلع چاغی ، کیچ اور سبی میں 3 کرکٹ میچ کھیلے گئے۔ سینکڑوں شائقین نے شرکت کی۔ جیتنے والی ٹیموں میں پاک فوج کی طرف سے انعامات تقسیم کیے گئے۔ 9 مئی کو ضلع نوشکی میں تاریخِ پاکستان کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

ضلع سبی اور کوہلو میں فٹبال اور کبڈی کے کھیلوں سے ہزاروں تماشائی لطف اندوز ہوئے۔ ان کھیلوں سے مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ ضلع ہرنائی میں 10 مئی کو میرا آئین میری آزادی کی ضمانت پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

زیارت کے مقام پہ ایک نمائشی دورہ منعقد ہوا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اس میں حصہ لیا۔ پاک فوج کی یہ کاوشیں بلوچستان میں ناصرف امن و امان کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ کھیلوں کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔